3 مئی 2013 - 19:30
سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے سسٹم کی رونمائی ہو گی

رواں ہفتے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے سسٹم کی رونمائی کرے گا اس سسٹم کے ذریعے وہ علاقے کے باہر کے دشمن کے تخریبی اقدامات کو ناکام بنا سکے گا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ امریکہ کی سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے کی مشقیں ایرانو فوبیا کے مقصد کے تحت انجام پا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے آج پائیدار ترقی، ملکی کے سمندری اداروں کا کردار کے زیرعنوان ہونے والی اکیسویں کانفرنس میں خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ کی ان مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات ایران سے ڈرانے کے لیے ہیں اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری طاقت کو خلیج فارس کے ممالک کے لیے ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے والے سسٹم کی رونمائی کرے گا اس سسٹم کے ذریعے وہ علاقے کے باہر کے دشمن کے تخریبی اقدامات کو ناکام بنا سکے گا۔
ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے شمالی ہندوستان کے علاقے باب المندب اور بحیرہ عدن میں ایرانی بحریہ کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ دنیا کے آزاد سمندر میں اپنے مشن انجام دے رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲